Thursday, November 25, 2010

رد فتنہ انکار حدیث


فتنہ انکار حدیث کا وجود عہد تابعین سے شروع ہو کر موجودہ دور تک مختلف ناموں سے ظہور پذیر ہوتا رہا ہے-نام مختلف جبکہ کا ایک ہی رہا ہے اور وہ یہ تھا کہ کہ کسی طرح سے حدیث سے جان چھڑائی جائے اور شریعت کو مشکوک بنایا جائے او رپھر اس کے لیے الگ سے اپنے من گھڑت اصول وضع کردیے-اس رویے کا نام محدثین کرام نے انکار حدیث رکھا اور پھر قرآن وسنت کی روشنی میں اس کی خوب خبر لی- اللہ تعالی محدثین کرام کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ان کی قبروں کو جنت کا باغیچہ بنائے جنہوں نے انتھک محنتوں سے فرمان نبوی کو زندہ رکھا-آمین
                                زمرہ جات(کیٹگریز) کی فہرست
غامدیت (2)پرویزیت (4)اسلام اورمنکرین حدیث (4)
حجیت حدیث وسنت(8)خدمات حدیث (1)متفرقات (1)


پاک و ہند میں علمائے اہلحدیث کی خدمات حدیث
اس کتاب میں مصنف ارشاد الحق اثری صاحب نے پاک و ہند میں علمائے اہلحدیث کی خدمات حدیث کو بیان کیا ہے جس  میں انہوں نے بے شمار جید علماء اہلحدیث کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ برصیغر میں اسلام کی آمد  کیسے ہوئی , حدیث سے بے اعتنائی کے چند واقعات کو بیان کرتے ہوئے چند رجال حدیث کا بھی ذکر کیا ہے جس میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ , شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ , عبد الغزیز رحمہ اللہ , مولانا عبد الرحمان محدث مبارکپوری رحمہ اللہ , مولانا شمس الحق محدث ڈیانوی رحمہ اللہ مولانا وحید الزمان خاں رحمہ اللہ , حضرت نواب صدیق الحسن خاں قنوجی رحمہ اللہ اور اہلحدیثوں کے تدریسی مراکز , اکابرین دیوبند کا انداز تدریس , حدیث کی تعلیم اشاعت میں روکاٹ , دیوبند کا اساسی مقصد , علمائے اہلحدیث کا طریقہ درس , علمائے اہلحدیث کی خدمات کا اعتراف اور اس کی تحسین , اہلحدیثوں کی تصنیفی خدمات , خدمات علمائے غزنویہ کو بیان کرتے ہوئے موصوف نے بے شمار کتب حدیث کا تعارف کرایا ہے جس میں صحیح بخاری , صحیح مسلم , سنن نسائی , سنن ابی داؤد , جامع ترمذی , سنن ابن ماجہ , مؤطا امام مالک جیسی بے شمار کتب کا تعارف کروایا ہے  اس کتاب کے مطالعہ سے علمائے اہل حدیث کی حدیث وسنت سے محبت اور اس کی تبلیغ واشاعت کا جذبہ نکھر کرسامنے آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدمت حدیث اہل حدیث کا طرۂ امتیاز ہےSOURCE

0 comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...